اسلام آباد(پاک نیوز) شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔