لاہور(پاک نیوز) پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگی جہاں پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں 15 کے قریب وزرا حلف اٹھائیں گے۔خیبر پختونخوا کے نامزد وزرا بھی آج حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے 6 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، جہاں گورنر خیبرپختونخوا نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ، بلال یاسین خوراک، مجتبٰی شجاع ایکسائز، خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ انہیں وفاق میں لیے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، اس کے علاوہ پرویز رشید کو معاون خصوصی بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کو بھی وزیر بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کیلئے اراکین کے ناموں کی فہرست بھی تیار ہو گئی ہے، فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ کی فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اورعاقب اللہ کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست کے تحت ارشد ایوب، تاج محمد ترند اور شکیل خان بھی نئی کابینہ کا حصہ ہونگےکابینہ ارکان کی فہرست میں فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی شامل ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close