تازہ ترینعلاقائی

جمبر:بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کی دو خواتین چار کلو چرس سمیت گرفتار

جمبر(نامہ نگار)پولیس چوکی جمبر کی سب انسپکٹر چوہدری اسلم اور شیخ افتخار کی سربراہی میں کاروائی
بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کی دو خواتین چار کلو چرس سمیت گرفتار
تھانہ صدر پھولنگر کی چوکی جمبر کی کامیاب کارروائی میں مسعود عرف کاکا ساکن پھولنگر ،گینگ کی 2 خواتین عروج عرف سونو ساکن ملتان چونگی لاہور ، نیلم بی بی ساکن پاکپتن چوک ساہیوال کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا مسعود عرف کاکا موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور فرار ملزم مسعود عرف کاکا کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں سب انسپکٹر اسلم کا کہنا تھا کہ مسعود عرف کاکا کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا

Related Articles

Back to top button