اسلام آباد(پاک نیوز) پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر روانہ ہوا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
ہمایوں اختر خان نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاDecember 16, 2023