اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور کا جائزہ لے گی، کابینہ سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ زیرالتوا ایجنڈے کی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بھی آج شام کو طے ہوئی ہے،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کریں گے, ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے دونوں کی جانب سے تیاری مکمل کرلی گئی ہے ،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد نام سامنے لے کر آئیں گے ، راجہ ریاض نے بھی اپوزیشن اراکین سے مشاورت کے بعد 3 نام لے کر وزیراعظم کے سامنے آئیں گے ۔
Related Articles
Check Also
Close
-
کیویز نے چوتھے ٹی 20 میں بھی شاہینوں کو ہرادیاJanuary 19, 2024