لاہور(پاک نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے۔ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے اور شہری اس پر کان نہ دھریں، تمام اسکول اور کالج کھلے ہیں جب کہ پولیس بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دیAugust 10, 2023