اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا، وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف حالیہ دورہ امریکا سے متعلق کابینہ اراکین کو آگاہ کرنا اور انہیں اعتماد میں لینا تھا۔تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ روک دیDecember 14, 2023