اسلام آباد(پاک نیوز)رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، وزارت مذہبی امور نے ائیرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے، اس سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امورکو حج سبسڈی ملنےکا امکان نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ رواں سال تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہوگا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
ُٓاُلجھاؤ ہے زمیں سے، جھگڑاہے آسماں سےFebruary 6, 2024