اسلام آباد(پاک نیوز)الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کر سکیں۔خیال رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔