تازہ ترینکھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنےکی اجازت دے دی

لاہور(سپورٹس نیوز) حکومت  نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔اعلامیے کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے باضابطہ طور پر  پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتائج سے  آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق  حکومت پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور اس ضمن میں  سری لنکا، متحدہ عرب امارات  اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان مراسلات میں پاکستان سے حالیہ درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button