تازہ ترینپاکستان

بابوسر ٹاپ پر رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ، سیاحوں کی تلاش جاری

بابوسرٹاپ(پاک نیوز ڈیسک) اسکردو:  چلاس میں سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر متعدد سیاح سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بابو سر ٹاپ پر  فلیش فلڈ کے باعث سیلابی ریلہ آیا جس میں بہہ کر متعدد سیاح لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کے لیے  ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ مقامی لوگوں نے بھی سیاحوں کو ریسکیو کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمان نے بتایا کہ بابوسر سے نیچے تھک کے مقام پر کلاوڈ برسٹ ہوا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بابو سر روڈ بند ہوگئی ہے جب کہ 7 سے 8 کلو میٹر روڈ مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے۔ ڈی سی کے مطابق 3 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں اور ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ  10 سے 15 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں جن میں کوسٹرز بھی شامل ہیں۔ 

Related Articles

Back to top button