بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔اسلامی جمعیت طلبہ بھائی پھیرواور پتوکی کے زیر اہتمام یوم حیا ریلی نکالی گئی۔اسلام ہمیں حیا کا درس دیتا ہے اور حیا عین اسلام ہے۔وقاص جوئیہ عثمان رشید۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ بھائی پھیرو اور پتوکی کے زیر اہتمام یوم حیا ریلی نکالی گئی۔جس میں سینکڑوں طلبا نے شرکت کی اور یوم حیا منایا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے یوم حیا اور say no to valentine’s day منایا۔ اسلامی جمعیت طلبہ بھائی پھیرو اور پتوکی کی زیر اہتمام ہر سال کی طرح ویلنٹائن ڈے کی جگہ یوم حیا منایا گیا ریلی کے اختتام پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بھائی پھیرو،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پتوکی عثمان رشید اور جنرل سیکرٹری ضلع قصور غربی وقاص جوئیہ نے کہا ہر سال اسلامی جمعیت طلبہ یوم حیا مناتی ہے ہم مسلمان ہیں ہماری اسلامی تہذیب ہے اور اسلام نے ہمیں ہر طرح کے اصول و ضوابط بتائیے ہیں اور یہ ویلنٹائن ڈے لچے لفنگوں واحیات قسم کے لوگوں اور مغربی تہذیب کا تہوار ہے اور اس تہوار کو ہم پر مسلط کیا جارہاہے جس سے ہماری نسلوں میں جنسی بے راہ روی پھلائی جارہی ہے اور امت مسلمہ میں اس جیسی غیر شرعی رسم و رواج کو عام کیا جارہا ہے اور اس کو عام کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،ہر طرح کے اصول بتاتا ہے۔اسلام ہمیں حیا کا درس دیتا ہے اور حیا ایمان کا جز ہے مزید کہا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے کہ حیا اور ایمان ہمیشہ اکھٹے رہتے ہیں ان میں سے ایک اٹھا لیا جائے دوسرا خودبخود اٹھ جاتا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close