اسلام آباد(پاک نیوز)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔دوسری جاب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہو گا، کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
یٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہJuly 16, 2024