اسلام آباد(پاک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے انتشار موزوں نہیں، دعا اور خواہش ہے کہ حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد پر نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔آرمی چیف نے عام انتخابات میں تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی حق رائے دہی کیلئے آزادانہ شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
فیکٹریوں کےزہریلا پانی کا ذمہ دار کون؟May 29, 2023