لاہور(پاک نیوز مسلم لیگ ن نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوا سینئر پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ رانا تنویر شیخوپورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیاFebruary 8, 2023