آکلینڈ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ میں جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار 90 رنز کی اننگز کی بدولت گرین شرٹس نے 220 رنز بنائے۔میزبان ٹیم نے آخری وکٹ پر پاکستان کا دیا ہوا ہدف سات گیندیں قبل حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
Related Articles
Check Also
Close