لاہور(پاک نیوز)(ویب ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جاری پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے باعث پنجاب کے تمام سرکاری سکول آج اور کل مزید بند رہیں گے، پنجاب کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ برٹش کونسل نے بھی آج کے پرچے ملتوی کردیئے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے آج خیبر پختونخوا اور حساس علاقوں کے سوا ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے اور آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سند ھ نے بھی آج صوبے کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کردیئے۔