راولپنڈی(پاک نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ روانہ ہونے والے پاک فوج کے دستوں میں آرمی ڈاکٹرز ، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے اور ریلیف کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ امدادی دستے 6 فروری کی رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے، امدادی سامان میں خیمے،کمبل اور دیگرامدادی اشیاء بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل اسپتال قائم کرے گی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئےAugust 23, 2023