لاہور(پاک نیوز) تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاق کے حوالے سے تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کی ہے، جس کے بعد وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، بہت جلد صدر مملکت وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
بہاولنگر:گارڈ سے اچانک فائر چل گیا ،سکول جاتا معصوم طالبعلم زخمیFebruary 10, 2023