مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف کی سیاست ہمیشہ کےلئے دفن ہونے والی ہے، پاکستانی تاریخ کی پہلی جماعت ہے جس نے اپنی ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ریکارڈ قائد کر دیا ہے، پہلے قومی اسمبلی سے استعفی اور اب واپسی تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے، کل تک جس پارلیمنٹ کو چوروں ڈاکوﺅں کی پارلیمنٹ کہتے تھے آج اسی پارلیمنٹ میں کس منہ سے جانے کی باتیں کرتے ہیں، تحریک انتشار ملک کو اپنے خیالات کے مطابق چلانا چاہتی ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا حشر کراچی سے بھی بد تر ہو گا، پاکستانی قوم نے تبدیلی کے نعرے کا عملی نمونہ دیکھ لیا ہے اب وہ تبدیلی کے جانسے میں نہیں آئیں گے، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہے، پی ٹی آئی کے سیاسی جنازے کا وقت ہونے والا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی کے صدر چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال تبدیل ہو جائے گی، عمران خان کے بار بار جھوٹ بول کر اپنے الزامات کو سچ ثابت کرنا چاہتے ہیں ، عوام اب ان کے بے بنیاد پروپگنڈے میں نہیں آئیں گے، آئندہ الیکشن میں پاکستانی عوام مسلم لیگ ن کی خدمت اور تعمیر و ترقی کی سیاست کو ووٹ دیں گے ، پنجاب میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، عمران خان نے ملک جو جس سٹیج پر لا کھڑا کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں بیانات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، آئندہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف سے ان کی کار گردگی پوچھے گی۔