مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سعد وسیم شیخ و چوہدری الیاس گجر کی حمایت کا اعلان ، مسلم لیگ ن کی قیادت نے این اے 137سے سعد وسیم شیخ اور پی پی 176سے چوہدری الیاس گجر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ناصر محمود خاں ، عوام کی محبت کا جواب علاقہ کی مسائل حل کرکے کریں گے، سعد وسیم شیخ، چوہدری الیاس گجر کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں مہر نذیر،حسنین کھوکھر ، مہر اسد، مہر علی مہران، سردار ہمایوں اقبال، سردار مسعود اقبال ودیگر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ ، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری الیاس گجر کی حمایت کا اعلان کر دیا، ضلعی نائب صدر ناصر محمود خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 137سے سعد وسیم شیخ اور پی پی 176سے چوہدری الیاس گجر کی ٹکٹیں کنفرم ہو چکی ہیں، پارٹی کی طرف سے اعلان ہونا باقی ہے، عوام مسلم لیگ ن کے امیدواران کو ووٹ دیکر نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں، نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سعد وسیم شیخ و چوہدری الیاس گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی حاصل کرکے مصطفی آباد کو قصور کا مثالی قصبہ بنائیں گے، حلقہ کے ہر گاﺅں تک سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، میٹرو بس کو للیانی تک جبکہ سپیڈو بس کو قصور تک لایا جائے گا، مصطفی آباد کے بائی پاس اور دیگر علاقوں کی سٹرکیں بنائیں جائیں گی، گندے پانی کی نکاسی کا انتظام بھی کیا جائے گا، مصطفی آباد کو مثالی شہر بنائیں گے ، مقررین نے مزید کہا کہ ملک کو نواز شریف جیسے محب الوطن لیڈر کی ضرورت
Related Articles
Check Also
Close
-
ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کر دیاFebruary 2, 2023