مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چوہدری الیاس گجر و سعد وسیم شیخ کی حمایت کا اعلان ، مسلم لیگ ن ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، سعد وسیم شیخ، چوہدری الیاس گجر ، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 137 سعد وسیم شیخ و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 176چوہدری الیاس گجر کی حمایت کا اعلان کرنے کے حوالے سے حویلی پہلوان والی اور محلہ باغیچی مصطفی آباد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، تقریبات میں ہمایوں ،راشد درزی ، اصغر علی ، اشرف ، فرمان ، بابر ،چوہدری مقبول ، چوہدری صدیق ممبر ، چوہدری عبدالرشید ، چوہدری عرفان بھلر نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا، چوہدری مقبول ، چوہدری صدیق ممبر ودیگر نے کہا کہ چوہدری الیاس خاں اور سعد وسیم شیخ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں آنے والے الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے،سعد وسیم شیخ،چوہدری الیاس گجر نے کہا کہ ہم دونوں امیدوار کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت اولین ترجیح بنا کر کریں گے، ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ علاقہ کی خدمت کی ، ہمارے ترقیاتی کام ہمارے ماضی کی گواہی دیتے ہیں ، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہو گا ، ملکی ترقی و خوشحالی کا دور ہو گا، تبدیلی کے نعرے نے ملک کا جو حشر کیا اسے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے میاں محمد نواز شریف جیسی محب اولوطن قیادت کی ہی ضرورت تھی، ملک میں آج جو ترقی نظر آ رہی ہے وہ صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہوئی، مسلم لیگ ن ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ترکیہ جائینگےFebruary 7, 2023