لاہور(پاک نیوز)5 آزاد نومنتخب ارکان نےمسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم ، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اورپی پی 249 سے صاحبزادہ محمد غزین عباسی نےلاہور میں شہباز شریف سےملاقات کی۔ان ارکان نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
Related Articles
Check Also
Close