تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سی سی ڈی قصور کی کاروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 02 خطرناک ڈاکو ہلاک

بھائی پھیرو (نامہ نگار)سی سی ڈی قصور کی کاروائی،گھروں اور فارم ہاؤسز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 02 خطرناک ڈاکو ہلاک۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈاکووں کا گروہ بھائی پھیرو بائی پاس پر ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ سی سی ٹیم کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ڈاکوؤں کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 02 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مرنے والے دونوں ڈاکووں کا تعلق بین الاضلاعی اوڑھ ڈکیت گینگ سے تھااور ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل دو گھروں اور فارم ہاوسز پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بگھیانہ کلاں اور چاہ ڈھاباں والا بھائی پھیرو میں ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں۔ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت منظور عرف جھوری اوڈھ سکنہ بھائی پھیرو اور اللہ دتہ اوڈھ سکنہ چوہنگ لاہور کے ناموں سے ہوئی ۔ ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ضلع قصور اور لاہور میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔سی سی ڈی ٹیم نے پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے

Related Articles

Back to top button