لاہور(پاک نیوز) (24 نیوز) نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔مطابق نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11روپے 29پیسے کمی کر دی گئی۔