پشاور(پاک نیوز)پشاور میں آج ہونے والے دھماکے کے پیش نظر صوبے میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آج خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔اعظم خان نے کہا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close
-
قصور کے الیکشن 2024پر ایک نظرFebruary 15, 2024