تازہ ترینپاکستان

قومی اسمبلی: خواتین کی نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 60 میں سے خواتین کی 38 مخصوص نشستوں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ پنجاب سے 20 رکن قومی اسمبلی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کی 17، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کو ایک ایک نشست دی گئی۔ مسلم لیگ ن کی طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، نزہت صادق، مسرت آصف خواجہ، سیما مہیدالدین، شزہ فاطمہ ، رومینہ خورشید ، وجیہہ قمر، زیب جعفر، کرن عمران ، انوشہ رحمان ، زہرہ ودود، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم رکن قومی اسمبلی قرار پائیں۔ پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر رکن قومی اسمبلی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی منزہ حسن اور مسلم لیگ ق کی فرخ خان رکن قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔بلوچستان سے چاروں خواتین مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ مسلم لیگ ن کی کرن حیدر اور اختربی بی، پیپلزپارٹی کی ازبل زہری،  جمعیت علمائے اسلام کی عالیہ کامران رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی 14 میں سے 10 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو 10،ایم کیوایم کو چار نشستیں دے دی گئیں۔پیپلزپارٹی کی شازیہ مری،نفیسہ شاہ،شگفتہ جمانی ، شاہدہ رحمانی،شہلا رضا، مہتاب راشدی، مسرت مہیسر، مہرین رزاق بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور نازبلوچ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصر رکن قومی اسمبلی بنی ہیں۔

Related Articles

Back to top button