مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا مصطفی آباد اخوت کالج و یونیورسٹی کا دورہ،کالج و یونیورسٹی میں آئی ٹی سینٹر، مشاہدہ سکول، اکیڈمک بلاک، تدریس کے عمل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر قصور،ڈی پی او قصور،اے سی قصور بھی ان کے ہمراہ تھے، تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا مصطفی آباد اخوت کالج و یونیورسٹی کا دورہ، کالج و یونیورسٹی میں آئی ٹی سینٹر، مشاہدہ سکول، اکیڈمک بلاک، تدریس کے عمل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، چئیرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے ان کا استقبال کیا اور اخوت کے حوالے سے بریفننگ دی، اس موقع پر کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر قصور،ڈی پی او قصور،اے سی قصور بھی ان کے ہمراہ تھے، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ہر پاکستانی کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مستحق افراد کیلئے مدد کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، میں اخوت کی خدمت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا،اخوت کا ماڈل فلاحی کاموں کی ایک بہت بڑی مثال ہے،اس ادارے میں ملک کے تمام صوبوں سے طلباءکی نمائندگی ہے،اخوت ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس میں ضرورت مند طلباءکو تعلیم کیساتھ رہائش بھی مفت فراہم کی جارہی ہے،یہ ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں چاروں صوبوں سے آنے والے بچے علم کی روشنی سے منور ہو رہے ہیں،آپ جتنی خدمت خلق کریں اللہ تعالیٰ اتنا ہی زیادہ آپ کو نوازے گا،جو معاشرہ فلاح و بہبود کا کام کرنا سیکھ جاتا ہے وہ ترقی کرتا ہے،اخوت کالج و یونیورسٹی کے انتظامات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،اخوت کالج و یورنیورسٹی نے تمام صوبوں کیلئے کوٹہ مقرر کر رکھا ہے،طلباءکو فری تعلیم، رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
صدر عارف علوی کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دو ملاقاتیںJanuary 26, 2023