مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ،انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تنویر عرف کوڈو ڈکیتی معہ قتل کی دو وارداتوں سمیت 20 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ، فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق سرہالی روڈ چرچ کے قریب چار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر گلویڑہ کے رہائشی عبدالمنان کو لوٹ کرفرار ہونے والے ڈاکوﺅں کے ساتھ پولیس مقابلہ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ملک کفایت حسین، چوکی انچارج بیدیاں پھول محمد ، سب انسپکٹر شبیر حسین، نبیل احمد اے ایس آئی ودیگر پولیس ملازمین نے 15کی کال پر اطلاع ملتے ہی علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کا پیچھا شروع کر دیا، اور موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں کو رکنے کی وارننگ دی ، ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ساتھی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈکیتی معہ قتل کی دو وارداتوں سمیت 20 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تنویر عرف کوڈو گرفتار، تنویر عرف کوڈو محلہ باغیچی مصطفی آباد کا رہائشی تھا ، تنویر عرف کوڈو کے مطابق پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے شہریوں کو لوٹنے والے ساتھی ڈاکوﺅں میں نواحی گاﺅں کلیاں کا رہائشی محمد دین عرف ایم ڈی ، بلال چوک مصطفی آباد کا حمزہ جٹ ، محلہ باغیچی مصطفی آباد کا محمد شفیق شامل ، ساتھی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ز خمی ہونے والے ڈاکو سے شہری سے لوٹی گئی موٹر سائیکل، نقدی بر آمد ، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے شبیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایس ایچ او ملک کفایت حسین کھوکھر نے کہا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کےلئے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر چھاپے مارے جا رہی ہیں، ملزمان کو جلدہی گرفتار کر لیا جائے گا، زخمی ڈاکواور اس کے ساتھیوں نے سرہالی روڈ اور محلہ چوہدریاں والا میں دو افراد کو دوران ڈکیتی مزاحمت قتل کر دیا تھا، زخمی ڈاکونے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش صحت یابی کے بعد کی جائے گی۔مصطفی آباد:ساتھی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا انتہائی خطر ناک ڈاکو تنویر عرف کوڈو مال مسروقہ سمیت زخمی حالت میں پڑا ہے
Related Articles
Check Also
Close
-
شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد انتقال کرگئےFebruary 10, 2023