بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)مبارک گیٹ چوک میں قائم نجی ہوٹل کے گارڈ سے اچانک فائر چل گیا اسکول جاتے معصوم طلباء فائر کی زد میں آکر شدید زخمی,ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا (رانا فیصل رحمن )نجی ہوٹل کے گارڈ سے اچانک فائر چل گیا فائر کی زد میں آکر سکول جارہے دو معصوم طلباء زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے طلباء کی شناخت عثمان اور عدنان کے ناموں سے ہوگئی دونوں علاقہ قریش کالونی کے رہائشی اور حقیقی بھائی ہیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیکر زخمی طلباء کو ہسپتال منتقل کردیا فائرکرنے والا گارڈ موقع سے فرار ہوگیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی رضا کے نوٹس لیتے ہی تھانہ اے ڈویژن پولیس بھی متحرک ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا.
Related Articles
Check Also
Close
-
کدھر جا رہے ہیں ہم؟January 22, 2023