بھائی پھیرو(نامہ نگار)ڈی پی او قصور سیدعمران کرامت بخاری کی ہدایت پرتھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ او راو دلشاد اور انکی ٹیم نے خطرناک بین الاضلاعی،،عمران خاں ڈکیٹ گینگ،،کے درجنوں روڈ ڈکیٹی کے سنگین مقدمات میں ملوث سرغنہ سمیت تین بدنام زمانہ ڈاکووں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں ناجائزاسلحہ اور مال مسروقہ بر آمد۔تین ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار۔عوامی سماجی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سیدعمران کرامت بخاری کی ہدایت پرتھانہ سٹی بھائی پھیروکے جواں سال ایچ او راو دلشاد علی خاں اور سب انسپکٹر عامر اسلم کو اطلاع ملی کہ بھائی پھیرو بائی پاس پر امرودوں کے باغ میں چھ مسلح نامعلوم افراد چھپ کر ڈکیتی کی تیاری کر رہے ہیں۔چنانچہ دونوں افسران اپنے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچے تو سارے ڈاکو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ پڑے۔پولیس کے جوانوں نے جرات اور دلیری سے پیچھا کر کے،،عمران خاں ڈکیت گینگ،،کے سرغنہ عمران،اسکے دو ساتھی ڈاکووں وسیم اور شان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین آٹو میٹک پسٹل اور گولیوں کی بھاری تعداد بر آمد کر لی جبکہ ان ڈاکووں کے تین ساتھی بلال،حمزہ اور سلمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دوران تفتیش پتہ چلا کہ یہ گینگ سڑکوں پر گاڑیوں کو گن پوائینٹ پر روک کر عوام کو لوٹتے ہیں جبکہ یہ گینگ درجنوں سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ہے۔پولیس نے بھاری مقدار میں مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔ایس ایچ او راو دلشاد علی خاں نے بتایا کہ ان ڈاکووں نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور دوران تفتیش ان سے بھاری بر آمدگی ہونے کی توقع ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی راو دلشاد علی خاں اورانکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے اعلی پولیس حکام سے انہیں انعام اور تعریفی اسناد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
جمبر: اندھی ڈرائیونگ طالب علم کی جان لے گئی۔November 23, 2023