اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا، آئی ایم ایف مشن 31 جنوری سے 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا، نویں اقتصادی جائزے میں پاکستان کو دیئے گئے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو دورہ پاکستان کی درخواست کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات دس دن جاری رہیں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی، اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ اور اوگرا حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔آئی ایم ایف وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال، معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ، مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے اقدامات اور موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے پالیسیز کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
آج سندھ اسمبلی میں کامیاب ہونے والے ارکان حلف اٹھائیں گےFebruary 24, 2024