مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں چوری و ڈکیتی کی چار وارداتیں ، مقدمات درج ، شہری لاکھوں روپے کی قیمتی اشیا سے محروم، تفصیلات کے مطابق تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے صبح پونے 8بجے گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے مین فیروز پور روڈ پر بس کے انتظار میں کھڑے لاہور سیشن کورٹ کے سٹینو گرافروقار امین سے 45ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، 8ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، نا معلوم چور گدوکی سے عطا محمد میو حویلی سے رات کے وقت تین لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں چوری کرکے فرار ہو گئے نواحی گاﺅں دفتوہ میں نا معلوم چور درزی کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے بیس ہزار روپے مالیت کے دس سوٹ ، 80ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے نا معلوم چور مکہ سٹی مصطفی آباد میں رفاقت علی کے زیر تعمیر مکان سے رات کے وقت جنریٹر ، پائپ، پٹھے ، کڑاہی ، بیلچہ وغیرہ پچاس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرارہو گئے ،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
یٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہJuly 16, 2024