لاہور(پاک نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان کل ہی کرے گا۔یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس پہنچا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ہم چیف الیکشن کمشنر کا مقرر کردہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب چلنے نہیں دیں گے، ہم نگران وزیراعلیٰ کے خلاف عدالت جائیں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کے باعث اے پی سی مؤخرکردی گئیFebruary 7, 2023