اسلام آباد(پاک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جس جس رکن نے انہیں اطمینان کرایا انہوں نے ان کے استعفے منظورکیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ان سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ ابھی سوچ رہے ہیں۔ اس لیے ان کے استعفے منظور نہیں کیے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ جب استعفے منظور کرتے ہیں تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتے تو بھی شور مچ جاتا ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ جب عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے ان کے استعفے منظور کرلیے، راجہ پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی کا وفد آیا تو استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہو چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب بھی چاہتے ہیں کہ جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسمبلی میں آئیں۔
Related Articles
Check Also
Close
-
عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل شروعFebruary 7, 2024