
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں سرکاری املاک کی چوری کا سلسلہ جاری، ذمہ داران نے آنکھیں بند کر لی ،کباڑیہ سستے داموں خریدنے میں مصروف ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں سرکاری املاک کو چوری کرنے کا سلسلہ دھڑے سے جاری ہے مصطفی آباد گرین بیلٹ کے اندر لگے ٹائٹ لگے پول اکھاڑ کر فروخت کئے جانے کا سلسلہ جاری ، جبکہ گرین بیلٹ کے اندر زیر زمین بچائی گئی قیمتی تار بھی نا معلوم چور رات کے وقت چوری کرکے اسے مصطفی آباد کے مختلف کباڑئیے حضرات کو سستے داموں فروخت کر دیتے ہیں، جبکہ مصطفی آباد نہر کے اوپر لگے حفاظتی جنگلوں کا بھی صفایا کیا جا چکا ہے، مصطفی آباد نہر کے اوپر گرین بیلٹ میں لگے جنگلے کے بھی درجنوں پائپ چوری کئے جا چکے ہیں، متعلقہ محکموں، پنجاب پولیس ، پٹرولنگ پولیس کے گشت پر مامور افسران بھی غور کرنے سے قاصر ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔