اسلام آباد(پاک نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔>پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتیOctober 23, 2024