اسلام آباد(پاک نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بات نہیں ہو رہی، موجودہ انتخابی مہم میں بھی پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کے باعث اے پی سی مؤخرکردی گئیFebruary 7, 2023