حب(ڈیسک نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف صدر تھانہ حب میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال پر پیپلزپارٹی کے کارکن نے مقدمہ درج کرایا۔درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید ملک میں امن و امان کو خراب کرنے اور خون ریزی کرانے کی سازش کررہا ہے، ان کے نازیبا الفاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام میں اشتعال پھیل گیا ہے۔پولیس کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 506۔504۔500۔186اور 153 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پیٹرول مزید 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکانFebruary 3, 2023