تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:تعلیمی انقلاب، سکولوں کےلئے پانچ کروڑ 19لاکھ کی گرانٹ جاری

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تعلیمی انقلاب، سکولوں کےلئے پانچ کروڑ 19لاکھ کی گرانٹ جاری، چوہدری الیاس خاں کی خصوصی کاوش سے حلقہ کے 13سکولوں کے کمروں ، چار دیواری سمیت دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا، حلقہ میں تعلیمی میری پہلی ترجیح ہے، اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے مستفید کرنا چاہتے ہیں ، ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب و ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 176چوہدری محمد الیاس خاں کی کاوشوں اور انتھک محنت سے حلقہ کے 13سکولوں کی تعمیر و مرمت کےلئے 5کروڑ 19لاکھ 55ہزار کی گرانٹ جاری ، لکھنیکے گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 2 کروڑ 31 لاکھ 12 ہزار، دفتوہ گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 67 لاکھ 50 ہزار، لیل گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 45 لاکھ، ترگہ گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار، بدرپور گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 54 لاکھ، بیدیاں گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 34 لاکھ 50 ہزار، وڈانہ گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 33 لاکھ، چٹھیانوالہ گاو ¿ں کے سکولوں کیلئے 1 کروڑ 96 لاکھ،قادی ونڈ گاو ¿ں کیلئے 69 لاکھ 60 ہزار، رائے کلاں گاو ¿ں کیلئے 1 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار، گرین کوٹ گاو ¿ں کیلئے 48 لاکھ 90 ہزار،وہیگل گاو ¿ں کیلئے 3 کروڑ 35 لاکھ،بستی رائے خورد گاو ¿ں کیلئے 75 لاکھ 30 ہزارکی گرانٹ جاری کی گئی، جاری گرانٹ سے سکولوں میں کمرے، چار دیواری ، سمیت دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا، سکولوں میں کمروں کی کمی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نئے کمروں کی تعمیر سے طلبہ و طالبات کی مشکلات میں کمی آئے گی اور بچوں کو زیور تعلیم سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب و ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 176چوہدری محمد الیاس خاںوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حلقہ میں تعلیمی انقلاب میری پہلی ترجیح ہے، میں حلقہ کے سکولوں کے پرنسپلز حضرات سے ملاقاتیں کرکے اس کے مسائل سن کر حل کروانے کی یقین دھانی کروائی تھی ، میری خواہش ہے کہ میرے حلقہ کی عوام زیر تعلیم سے مستفید ہوکر ملک و قوم کا نام روشن کریں اور محب اولوطن پاکستانی بن کر نمایاں کارنامے پیش کریں۔

Related Articles

Back to top button