
بھائی پھیرو (نامہ نگار)بڑھتی ہوئی کرپشن کے خاتمے کیلیے سول سوسائیٹی کو انٹی کرپشن قوانین سے آگاہی دے کرمعاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے میں وکلاپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔پنجاب بار کونسل کی انٹی کرپشن کمیٹی لاہور ڈویژن کے چئیرمین رانا مشتاق احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا اعلان۔پنجاب بار کونسل کے نو منتخب چئیر مین کوبھائی پھیروکے وکلا کی طرف سے خراج تحسین۔ پنجاب بار کونسل کے چیرمین انٹی کرپشن کمیٹی مسٹرمنیر حسین بھٹی نے گزشتہ روز نواحی گاوں جلیکی کے رانا مشتاق احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو انٹی کرپشن کمیٹی لاہور ڈویژن کا چئیرمین مقرر کر دیا۔ چیر مین رانا مشتاق احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز نواحی دیوان ملز کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ پر بھائی پھیرو کے وکلااحمد جمال ایڈووکیٹ،فرحان احمد احمد ایڈووکیٹ،طلحہ علی ایڈووکیٹ اور دیگر درجنوں وکلا سے خطاب کرتے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خاتمے کیلیے سول سوسائیٹی کو انٹی کرپشن قوانین سے آگاہی دے کرمعاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے میں وکلاپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پرنو منتخب چئیرمین مشتاق رانا کومنتخب ہونے پر وکلا نے زبردست خراج تحسین پیش کیا اورتہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ان وکلااور علاقے کے معروف صحافی زین العابدین نے پنجاب بار کونسل کے انٹی کرپشن کمیٹی کے چیرمین منیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ کے حسن انتخاب پر تبصرہ کرتے کہا کہ مشتاق رانا ان کے اعتماد پر پورا تریں گے اور وکلا کے مسائل حل کرنے میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اور وہ اپنے فرائض منصبی بڑے احسن طریقہ سے انجام دیں گے