مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی مصطفی آباد آمد ،دارارقم سکول حیدر علی کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت، بچوں نے مختلف موضوع پر ٹیبلو پیش کئے، ڈائریکٹر خرم امین شیخ نے مہمانوں کو شیلڈیں پیش کی، بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، تفصیلات کے مطابق دارارقم سکول حیدر علی کیمپس میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات تقریب کا اہتمام مقامی میرج حال میں کیا گیا، تقریب میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس لاہور ایس پی شہباز عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا، سکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر ٹیبلو پیش کرکے خوب داد وصول کی، ڈائریکٹر خرم امین شیخ نے مہمانوں کے ہمراہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دار ارقم سکول بہترین انداز میں دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کرنے میں کوشاں ہیں ، جس انداز میں بچوں نے ٹیبلو پیش کئے ہیں وہ قابل تحسین ہے، اساتذہ ہماری مستقبل کی نسل کو اچھا بنائیں،اولاد کی بہترین تربیت والدین کےلئے بڑا چیلنج ہے، ریاست اپنا کام نہیں کر رہی ، نجی تعلیمی ادارے یہ کام کر رہے ہیں ، والدین کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو شوشل میڈیا سے بچائیں، مائیں بچوں کو چھپ کروانے کےلئے موبائل پر کارٹون لگا کر دے دیتی ہے ، ان کارٹونوں کے پیچھے کوئی اور ذہن کارفرما ہے، والدین بچوں کےلئے رول ماڈل بنیں، آج تعلیمی اداروں پربچوں کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کرنے کی ذمہ داری ہے ، ہمیں سچائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرلیا گیاFebruary 27, 2024