
بھائی پھیرو (نامہ نگار) بھائی پھیرو اورسرائے مغل پریس کلبوں کے عہدیداران کی ایس ایچ او سرائے مغل افتخار جوئیہ سے اہم ملاقات۔ عرصہ دراز سے التواء کا شکار اہم ایف آئی آرز کو جلد اوپن کیا جائے گا اور عوامی مفاد میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی وفد کو یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھائی پھیرو اور سرائے مغل پریس کلبوں کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،سرپرست مہر محمد رمضان ناز، صدر کرامت علی وٹو اور دیگر عہدیداران چیئرمین رانا انتظار اسلام، وائس چیئرمین رانا غلام نبی نمبردار، سینئر نائب صدر رفاقت علی چوہدری، جنرل سیکرٹری حکیم بوٹا صابر، سمیت دیگر ممبران نے عہدیداران نے ایس ایچ او سرائے مغل افتخار جوئیہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن و امان، عوامی شکایات اور پینڈنگ ایف آئی آرز کے معاملات زیر بحث آئے۔ایس ایچ او افتخار جوئیہ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار اہم ایف آئی آرز کو جلد اوپن کیا جائے گا اور عوامی مفاد میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے علاقے کے امن کے لیے پریس کے مثبت کردار کو سراہا اور آئندہ بھی باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔پریس کلب کے عہدیداران نے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صحافی ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی با اخلاق ملاقات سے بہت متاثر ہوئے اور کہا کہ پولیس اور صحافیوں کے تعاون کو تھانہ میں جرائم کے خاتمہ اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کیلیے تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔