لاہور(پریس ریلیز )پا کستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو فائنل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے خواہش مندامیدواروں کےانٹرویو کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی وصوبائی حلقوں میں جہاں ایک سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں ان کو انٹرویو کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجنئیر عادل خلیق پی پی 145 سے امیدوار ہوں گے۔ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ حافظ طلحہ سعید این اے 122 سے امیدوار ہیں۔ حافظ عبد الرؤف این اے 119سے الیکشن لڑیں گے۔ اسی طرح خالد نیک گجر پی پی 162 اور عمران بھٹی این اے 126 سے امیدوار ہیں۔ شیخ صداقت پی پی 147 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ دیگر حلقوں کے امیدواروں کے نام جلد فائنل کردیے جائیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔قومی اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ لاہور میں سیاسی قبضہ مافیا سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔پاکستان کو باکردار قیادت کی ضرورت ہے۔یہ الیکشن قوم کی تقدیر بدل دے گا۔ عوام کو پیغام دیتے ہیں کہ انتخابات میں اپنے شعور کا مظاہرہ کریں اور اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں ۔8 فروری کو کرسی کے نشان پر مہر لگاکر ایسے امیدواروں کو منتخب کر کے ایوانوں میں بھیجیں جو قوم کے حقوق کےلیے آواز بلند کریں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر پاکستانی کی آواز بنے گی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیاAugust 17, 2024