Uncategorized
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

راولپنڈی(پاک نیوز) حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پرفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تمام عسکری قیادت نے عظیم ہیرو کو خراج عیقدت پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نےحوالدار لالک جان شہید کوخراج عیقدت پیش کیا،نیول چیف،ائیرچیف اورمسلح افواج نےبھی بہادرجوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کہاحوالدار لالک جان نےکارگل کی جنگ میں مادر وطن کےدفاع میں جام شہادت نوش کیا،حوالدار لالک جان نے بےمثال بہادری سے دشمن کے حملوں کو پسپا کیا اور شدید زخمی ہوکربھی پوسٹ کا دفاع یقینی بنایا۔ حوالدار لالک جان فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے وقت تک لڑتے رہے۔