پشاور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا متوسط طبقے کے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور وفاقی حکومت نے ہمارے فنڈز روک رکھے ہیں، فاٹا ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے وفاقی حکومت کی جانب سے نہیں بھجوائے جا رہے، پتہ نہیں کون وفاقی حکومت کو مشورے دے رہا ہے، ہم اپنے فنڈز میں سے سابق فاٹا کے ملازمین کو تنخواہیں دے رہے ہیں۔محمود خان کا کہنا تھا جو حالات اس حکومت نے پیدا کر دیے ہیں عالمی سطح پر ان پر کوئی یقین کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا گورنر خیبر پختونخوا تو کٹھ پتلی ہیں، آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا، اسمبلی توڑنےکی سمری جب گورنر کو بھیجوں گا تو سب صحافیوں کو بھی بھیجوں گا، ہم دوبارہ زیرو سے شروع کریں گے۔یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر محمد بلیغ الرحمان کو ارسال کی تھی جس کی انہوں نے تصدیق بھی کر دی تھی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گرفتارMay 10, 2023