تازہ ترینپاکستان

خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پشاور(پاک نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لیا۔ نو منتخب اراکین میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے 9، مسلم لیگ ن کے 8، پیپلز پارٹی کے 5، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 اور پی ٹی آئی پی کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف برداری کے لیے نامزد کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button