تازہ ترینعلاقائی

جمبر پریس کلب 2025 لیے نئی باڈی کا اعلان کر دیا گیا۔ رانا عمران صابری صدر حسنین خانزادہ جنرل سیکرٹری منتخب

جمبر(نامہ نگار) جمبر پریس کلب کا اجلاس چیئرمین جمبر پریس کلب عقیل خان کی زیر صدارت منعقد ہوا. جس میں 2025 کے لیے نئی باڈی تشکیل دی گئی. سرپرست اعلیٰ حافظ فرمان کی مشاورت سے رانا عمران صابری صدر اور حسنین خانزادہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا. سینئر نائب صدر رانا اکرم سنی اور فنانس سیکرٹری کے عہدے پر عادل عمر خانزادہ کا انتخاب کیا گیا. اجلاس میں وائس چیئرمین راؤ فضل الرحمن، لیگل ایڈوائزر میاں خالد ارشد، ممبرز چوہدری مدثر، رانا عامر، رانا ایوب ، سعید خانزادہ ، نعیم خانزادہ ، رانا اکرم، رانا عمران صابری، حسنین خانزادہ ، عادل عمر خانزادہ نے شرکت کی. منتخب باڈی کا اعلان چیئرمین جمبر پریس کلب عقیل خان نے ایک پروقار اور سادہ تقریب میں کیا. اس تقریب میں جمبر کے سیاسی سماجی مذہبی عہدے داران اور طلبہ نے شرکت کی.
نو منتخب صدر سیکریٹری سینیئر نائب صدر اور فرانس سیکرٹری کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے.

Related Articles

Back to top button