اسلام آباد(پاک نیوز) اسلام آباد: پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں صورتحال معمول پر آنے لگی۔تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 4 روز سے بند موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔موٹر وے حکام کے مطابقموٹروے ایم 2، اسلام آباد تا لاہور، اسلام آباد سے پشاور موٹروے ایم ون، لاہور سیالکوٹ، ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 موٹرویز ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بند راستے فوری کھولے جائیں اور تمام شاہراہوں پرصفائی کے انتظامات بھی یقینی بنائےجائیں۔
Related Articles
Check Also
Close