
اسلام آباد(پاک نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ا یرانی صد ر کے ہمراہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔اپنے قیام کے دوران مسعود پزشکیان صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے صدر کا دورہ پاکستان ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔